28 فروری 2014 - 20:30
سعودی عرب کی بوکھلاہٹ

شام کی عوامی حکومت کے حق میں روس کی حمایت پر سعودی عرب، بوکھلا چکا ہے جبکہ سعودی عرب شام میں ‎سرگرم عمل دہشتگردوں کی بھرپور مالی اور فوجی حمایت کررہا ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق ایسے عالم میں جبکہ سعودی عرب ہرطرح سے تکفیری دہشتگردوں کی مدد کررہا ہے اور انہیں، شام کے عوام کے قتل عام کے لئے اکسارہا ہے سعودی عرب نے یہ دعوی کیا ہے کہ وہ شام کے نہتے عوام کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب نے اس کے ساتھ ساتھ شام کےلئے روس کی حمایت پر تنقید بھی کی۔ سعودی عرب نے کہا کہ ہے روس کی حمایت کی وجہ سے ہی اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد شام میں کامیاب نہیں ہوپا رہے ہیں اور نہ سلامتی کونسل میں کوئي قرارداد شام کے خلاف منظور کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ منگل کو روس نے ان رپورٹوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے اینٹی ٹینک اور اینٹی ایرکرافٹ ہتھیار خرید کر شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو دینے سے حالات مزید بحرانی ہوسکتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایسی رپورٹیں موصول ہوئي ہیں کہ سعودی عرب نے شام میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کے لئے پاکستان سے پیشرفتہ ہتھیار خریدے ہیں جن کی کھیپ اردن کی بندرگاہ عقبہ پراتار لی گئي ہے۔......./169